ٹورانٹو: کینیڈا کو غزہ کی پٹی میں سنگین انسانی صورتحال پر گہری تشویش ہے۔ اس بارے میں کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ٹویٹر ایکس پر کہا کہ کینیڈا کو غزہ کی پٹی میں سنگین انسانی صورتحال پر گہری تشویش ہے۔
انہوں نے فلسطین اسرائیل کشیدگی سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی فوری ضروریات کو پورا کرنے کیلئے بغیر کسی روک ٹوک کے انسانی رسائی ضروری ہے۔
جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ کینیڈا بین الاقوامی قانون بشمول انسانی حقوق کے قانون کا احترام کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کینیڈین شہریوں کے اسرائیل، مغربی کنارے، اور غزہ کی پٹی سے جلد اور محفوظ طریقے سے واپس آنے کے حوالے سے مدد جاری رکھے ہوئے ہیں۔
Canada is deeply concerned by the dire humanitarian situation in the Gaza Strip. Unimpeded humanitarian access is essential to address the urgent needs of civilians. Canada calls for international law, including humanitarian and human rights law, to be respected.
— Justin Trudeau (@JustinTrudeau) October 15, 2023