87 ہزار 400 ڈالرز میں نیلام ہونے والی جینز کی خاص بات کیا ہے ؟

11:33 PM, 15 Oct, 2022

نیو میکسیکو:لیوائز  کی ایک جینز    کو87 ہزار 400 ڈالرز میں نیلام   کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  امریکہ سے تعلق رکھنے والے ایک خود ساختہ ڈینم ماہرِ آثارِ قدیمہ‘ مائیکل ہیرس نے  امریکا کے مغربی علاقے میں واقع ایک  ترک شدہ کان سے 142 سال پرانی جینز  دریافت کی ۔  اس جینز کو نیو میکسیکو میں منعقد ہونے والی  ڈینم کی چار روزہ تقریب میں فروخت  کیلئے رکھا گیا ۔  جہاں   اس جینز  کو 87 ہزار 400 ڈالرز میں نیلام  کیا گیا۔   

142  سال سے زیادہ  پُرانی  اس جینز کو  کائل ہوٹنر اور زِپ اسٹیونسن نے خریدا۔ قیمت کا 90فیصد حصہ ہوٹنر نے   جبکہ10فیصد رقم  اسٹیونسن نے ادا کی۔ اس جینز کے بارے میں زِپ اسٹیونسن کا کہنا  ہے کہ اتنا عرصہ پرانی ہونے کے باوجود اس  کا  پہنے کے قابل ہونا  اس کی حالت اور  سائز نے اس جینز کو نایاب بنا دیا ہے ۔مائیکل ہیرس نے پانچ سالوں تک کم از کم 50 ترک شدہ کانوں کو چھانا لیکن اس جیسی پینٹ نہیں ملی۔


 

مزیدخبریں