نیو میکسیکو:لیوائز کی ایک جینز کو87 ہزار 400 ڈالرز میں نیلام کیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ سے تعلق رکھنے والے ایک خود ساختہ ڈینم ماہرِ آثارِ قدیمہ‘ مائیکل ہیرس نے امریکا کے مغربی علاقے میں واقع ایک ترک شدہ کان سے 142 سال پرانی جینز دریافت کی ۔ اس جینز کو نیو میکسیکو میں منعقد ہونے والی ڈینم کی چار روزہ تقریب میں فروخت کیلئے رکھا گیا ۔ جہاں اس جینز کو 87 ہزار 400 ڈالرز میں نیلام کیا گیا۔
142 سال سے زیادہ پُرانی اس جینز کو کائل ہوٹنر اور زِپ اسٹیونسن نے خریدا۔ قیمت کا 90فیصد حصہ ہوٹنر نے جبکہ10فیصد رقم اسٹیونسن نے ادا کی۔ اس جینز کے بارے میں زِپ اسٹیونسن کا کہنا ہے کہ اتنا عرصہ پرانی ہونے کے باوجود اس کا پہنے کے قابل ہونا اس کی حالت اور سائز نے اس جینز کو نایاب بنا دیا ہے ۔مائیکل ہیرس نے پانچ سالوں تک کم از کم 50 ترک شدہ کانوں کو چھانا لیکن اس جیسی پینٹ نہیں ملی۔