عوام کی خوشیاں دھری کی دھری رہ گئیں ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ 

10:07 PM, 15 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: عوام کی خوشیاں دھری کی دھری رہ گئیں ۔ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق حکومت  نے  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پیٹرول کی قیمت 224روپے 80پیسے فی لیٹر ،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 235روپے30پیسے فی لیٹر ،مٹی کے تیل کی قیمت 191روپے83پیسے فی لیٹر  اور لائٹ ڈیزل آئل 186روپے50پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔ 

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کاک ہنا ہے کہ پیٹرولیم  مصنوعات کی موجودہ قیمتیں 31اکتوبر  تک برقرار رہیں گی۔ اوگرا کی سمری میں معمولی قیمتوں میں ردوبدل کا ذکر تھا۔ وزیر اعظم کے مشورے کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی کمی بیشی نہیں کر رہے۔ 

مزیدخبریں