اسلام آباد: عوام کی خوشیاں دھری کی دھری رہ گئیں ۔ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیو نیوز کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پیٹرول کی قیمت 224روپے 80پیسے فی لیٹر ،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 235روپے30پیسے فی لیٹر ،مٹی کے تیل کی قیمت 191روپے83پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل 186روپے50پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔
پٹرولیم مصنوعات ( پٹرول، ڈیزل، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل آئل ) کی موجودہ قیمتیں 31 اکتوبر 2022 تک برقرار رہیں گی pic.twitter.com/zv0dJYOrxf
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) October 15, 2022
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کاک ہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں 31اکتوبر تک برقرار رہیں گی۔ اوگرا کی سمری میں معمولی قیمتوں میں ردوبدل کا ذکر تھا۔ وزیر اعظم کے مشورے کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی کمی بیشی نہیں کر رہے۔