بااثر افراد نے تیرہ سالہ بچے پر کتے چھوڑ دئیے

10:05 PM, 15 Oct, 2022

چنیوٹ: بااثر افراد نے تیرہ سالہ بچے پر کتے چھوڑ دئیے۔ ڈی پی او چنیوٹ  نے  واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے  مقدمہ درج کرکے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹ وساوا کے علاقے جھوک کالڑہ میں بااثر افراد نے مبینہ طور پر ذاتی رنجش پر تیرہ سالہ بچے پر کتے چھوڑ دئیے۔ کتوں کے کاٹنے سے تیرہ سالہ محمد عمران شدید زخمی ہو گیا جیسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

زخمی عمران کے والد  کا کہنا ہے کہ ملزمان علاقے کے بااثر افراد ہیں ،ملز موں  نے  زمین  کے تنازعے پر  ان کے  بیٹے پر کتے چھوڑ ئے، پولیس کے مطابق ڈی پی او چنیوٹ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو فوری گرفتاری کرنے کا حکم دے دیا ہے  ۔ 

مزیدخبریں