اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کا پاکستانی ایٹمی اثاثوں سے متعلق بیان گمراہ کن ہے اسے مسترد کرتے ہیں۔
وزیر اعظم نے اپنے ٹؤیٹ میں امریکی صدر سے منسوب بیان کو حقائق کے برعکس گمراہ کن قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا۔کہتے ہیں گزشتہ دہائیاں ثبوت ہیں کہ پاکستان انتہائی ذمہ دار جوہری ریاست ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جوہری پروگرام موثر تکنیکی اور فول پروف کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے زیر انتظام ہے غیرضروری بیانات سے پرہیز کیا جائے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر نے ایک تقریب سے خطاب میں پاکستان کے ایٹمی اثاثوں سے متعلق کہا تھا کہ یہ بے ترتیب ہے جس کی وجہ سے پاکستان انتہائی خطرناک ملک ہے ۔ جوبائیڈن کے اس بیان پر پاکستان نے شدید ردعمل ظاہرکرتے ہوئے امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا ہے اور ان سے امریکی صدر کے بیان پر وضاحت طلب کی ہے۔