سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ محمد نور مسکانزئی کو سپرد خاک کرد یا گیا

06:41 PM, 15 Oct, 2022

خاران :سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ محمد نور مسکانزئی کو آبائی علاقہ مسکان قلات  میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ۔

 تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ محمد نور مسکانزئی کی نماز جنازہ نواب اکبر خان بگٹی فٹبال اسٹیڈیم خاران میں ادا کی گئی ۔  نماز جنازہ  میں سرکاری حکام ، قبائلی عمائدین سمیت  دیگر افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

سابق چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی کو   گذشتہ شب  خاران کی ایک  مسجد میں نامعلوم افراد نے  فائرنگ کرکے شہید   کردیا تھا ۔ دہشت گرد حملہ میں جسٹس نور محمد مسکانزئی کے نزدیکی رشتہ دار بھی زخمی ہوئے جنہیں کوئٹہ ریفر  کردیا گیا ہے  ۔وکلاء  کی جانب سے ان کے قتل کے خلاف عدالتی کارروا ئی کا  بائیکاٹ کیا گیا ،وکلاء نے  3 روزہ سوگ کا  اعلان  بھی کیا ہے ۔

 واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس بلوچستان محمد نور مسکانزئی 7ستمبر2009کو عدالت عالیہ بلوچستان کے ایڈیشنل جج مقرر ہوئے اور 11مئی 2011کو  بلوچستان عدالت کے  مستقل جج  بنے۔جسٹس محمد نور مسکانزئی نے 26دسمبر2014کو بطور چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان کاحلف اٹھایا۔محمد نور مسکانزئی وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس بھی رہے اور انہوں نے سود کے خلاف بھی فیصلہ دیا تھا۔ 
 

مزیدخبریں