اعتزاز کہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر مجھے بری کیا گیا، ان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کریں : کیپٹن صفدرکی درخواست

اعتزاز کہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر مجھے بری کیا گیا، ان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کریں : کیپٹن صفدرکی درخواست
سورس: File

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اعتزاز احسن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی ہے۔ 

  

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اعتزاز احسن نے عدلیہ پر الزامات لگائےکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر مجھے اور مریم نواز کو بری کیا۔ اعتزاز احسن کا یہ بیان عدالتوں کو متنازعہ بنانے اور بدنام کرنے کی کوشش ہے۔

  

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے مجھے بری کیا۔ عدالت کے فیصلے کو غیر جانبدار طریقے سے ماننا ضروری ہے ۔ اس قسم کے الزامات سے جہاں عدالت کو متنازعہ بنانے کی کوشش ہوئی وہیں میرے حقوق بھی متاثر ہوئےلہذا اعتزاز احسن کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

مصنف کے بارے میں