ستاروں، سیاروں اور کہکشاؤں کی تلاش کیلئے دنیا کا سب سے بڑا ڈجیٹل کیمرہ تیار کرلیا گیا  

06:15 PM, 15 Oct, 2022

اسٹینفرڈ: ماہرن فلکیات نے دنیا کا سب سے بڑا ڈجیٹل کیمرہ تیار کرلیا  ۔ یہ کیمرہ   2666 آئی فو نز   کے کیمروں  جتنی صلاحیت رکھتاہے ۔

 تفصیلات کے مطابق اسٹینفرڈ لینیئر ایسلریٹرلیبارٹری کےماہرین  نے  دنیا کا سب سے بڑا کیمرہ تیار کرلیا ہے ۔  اسے ایل ایس ایس ٹی کیمرے کا نام دیا گیا ہے۔ کیمرے کا وزن تین ٹن ہے  اور   یہ  ایک چھوٹی کار کے برابر ہے ۔ اس  کیمرے میں   3200 میگاپکسل سینسرم لگایا گیا ہے۔    کیمر ے  سے 100  منفی  ڈ گری سینٹی گریڈ پر بھی  ڈجیٹل تصاویر لی جاسکتی ہیں ۔ 

 کیمرہ تیار کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اس کیمرے  کو 2024 میں چلی میں سائمونائی سروے دوربین  پر لگایا جائے گا۔   اس کیمرے کی مدد سے نئے ستاروں، سیاروں، کہکشاؤں اور دیگر اجرامِ فلکی کی تلاش میں مدد ملے گی ۔ ماہرین فلکیات  کے مطابق یہ کیمرہ  تاریک مادے (ڈارک میٹر) اور تاریک توانائی (ڈارک انرجی) کی تلاش میں بھی مدد  فراہم کرئے گا ۔

لیگسی سروے آف اسپیس اینڈ ٹائم (ایل ایس ایس ٹی)   نامی اس منصوبے کے تحت اربوں کہکشاؤں کو تیار کیا جائے گا۔ ایسلریٹرلیبارٹری کےماہرین کے مطابق   اس کیمرے میں189 سینسر   لگائے گئے ہیں ۔  اس کیمرے کی ریزولوشن اتنی زیادہ ہے کہ  یہ چاند پر موجود 3.2 گیگا پکسل   سائز کا  ریت کا ایک ذرہ بھی دیکھ سکتا ہے۔ 

مزیدخبریں