عمران خان جیسا فراڈیا دنیا میں پیدا نہیں ہوا، کبھی کہتا ہے فوج میرے ساتھ ہے،کبھی کہتا مجھے فیصلے نہیں کرنے دیے گئے: شہباز شریف 

04:48 PM, 15 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان سے بڑا فراڈیا دنیا بھر میں نہیں دیکھا۔ سابق وزیر اعظم کہتے ہیں کہ 4 سال میرے پاس اختیارات ہی نہیں تھے میں پوچھتا ہوں تو پھر آپ ایوان وزیر اعظم میں کیا کر رہے تھے؟

اسلام آباد میں مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کبھی کہتا ہے کہ میں طاقتور وزیر اعظم اور اپنے فیصلے خود کرتا تھا جنرل باجوہ اور فوج کی مجھے مکمل حمایت حاصل تھی ۔کبھی کہتے ہیں مجھے تین سال میں کوئی فیصلہ نہیں کرنے دیا گیا ۔ 

انہوں نے کہا کہ عمران خان سے بڑا فراڈیا دنیا کی تاریخ میں پیدا نہیں ہوا اور نہ ہوگا۔ یہ شخص پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی بددعائیں کرتا تھا اسے شرم آنا چاہیے۔ سابق وزیر اعظم جلسے میں عجیب باتیں کرتے ہیں کہتے ہیں جرمنی اور جاپان کی سرحدیں ملی ہوئیں ہیں۔ 

مزیدخبریں