اسلام آباد: تربیلا فورتھ ہائیڈروپاور ایکسٹینشن پروجیکٹ میں مبینہ کرپشن پر نیب نے سابق چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر)مزمل حسین کوطلب کرلیا ہے۔
نیب کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ سابق چیئر مین واپڈا پر اختیارات کےغلط استعمال،فنڈز میں گڑبڑ کے الزامات ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین پر منصوبے میں مالی فوائدلینے کے بھی الزامات ہیں ۔سابق چیئرمین واپڈا سے مبینہ کرپشن کے بارے میں تحقیقات کی جائے گی۔