سڈنی: آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا پہلا مرحلہ کل سے شروع ہوگا ، ایونٹ کےلیے پاکستان ٹیم آسٹریلیا پہنچ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹرافی بھی مختلف ممالک کا سفر کرنے کے بعد آسٹریلیا آچکی ہے ۔ ٹرافی ٹور کے دوران کئی رنگ برنگی تقریبات ہوئیں ، ورلڈکپ کے پہلےراؤنڈ سے چار ٹیمیں سپر 12 اسٹیج میں حصہ لیں گی ، سپر 12 اسٹیج 22 اکتوبر سے شروع ہوگا ۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم پہلا میچ 23 اکتوبر کو بھارت سے کھیلے گی ۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےلیے پاکستان ٹیم میں فخر زمان کو شامل کرلیا گیا ہے ۔ انہیں لیگ اسپنر عثمان قادر کی جگہ سلیکٹ کیا گیا ہے ۔ عثمان قادر پندرہ رکنی اسکواڈ سے نکل کر یزرو کھلاڑیوں میں آگئے ہیں ۔