نادرا شناختی کارڈ بنوانے والوں کوبڑی سہولت دیدی گئی 

11:50 PM, 15 Oct, 2021

 اسلام آباد:چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا ہے کہ نادرا کی پالیسی میں بڑی تبدیلی کر دی گئی ہے ،جس کے تحت اب شادی کے بعد عورت اپنی مرضی سے شوہر کا والد کا نام لکھوا سکتی ہے ۔


چیئرمین نادرا نے کہا کہ 100 دنوں میں جینڈر گیپ 14 سے 10 فیصد پر آگیا ہے ،عورتوں کی رجسٹریشن کیلئے خواتین پر مبنی اسپیشل ڈیپارٹمنٹ بنا دیاگیا ہے تمام خواتین کو کارڈ بنوانا چاہیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نادرا کا کہنا تھا کہ جیکب آباد میں 5000 خواتین کی نادرا رجسٹریشن کر لی گئی جس پر سوشل ورکر خاتون کو خراج تحسین پیش کرتاہوں ہم ترجیح بنیاد پر اقلیتی برادری کی رجسٹریشن کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نادرا میں کسی صورت کرپشن برداشت نہیں کریں گے، 262چارج شیٹ ہوچکے ہیں اور 107 ملازمین کو نکالا گیا ہے۔

شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بچوں کوبھی نادرامیں رجسٹرڈکرائیں، 20سال عمر کے بعد کرائیں گے تو مختلف پہلوؤں سے تحقیق ہوتی ہے۔

عوامی سہولیات کا ذکر کرتے ہوئے چیئرمین نادرا نے کہا سینٹرز پر معذور افراد کیلئے خصوصی انتظامات کر رہے ہیں ،عوام کو معلوم ہونا چاہیے کہ پہلا شناختی کار ڈفری دیا جاتا ہے،اگر اس سلسلے میں کوئی فیس طلب کرتا ہے تو اس کی لازمی شکایت کریں ۔

مزیدخبریں