کراچی:سی این جی ڈیلر ایسوسی ایشن نے سندھ میں سی این جی اسٹیشنز ہفتہ کی صبح سے 10 دن بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق سندھ بھر میں ہفتہ 16 اکتوبر کی صبح 8 بجے سے سی این جی بند ہوگی۔
ایسوسی ایشن نے بتایا کہ سندھ میں 10 روزہ سی این جی بندش کے بعد 25 اکتوبر رات 8 بجے دستیاب ہوگی،سوئی سدرن گیس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق مختلف گیس فیلڈز سے ایس ایس جی سی کو میسر ہونے والی گیس کی مقدار میں کمی واقع ہوئی ہے جس کے سبب گھریلو اور کمرشل صارفین کو گیس پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔
ایس ایس جی سی کے مطابق پریشر کی کمی کے باعث سی این جی اسٹیشنز کو ہفتہ 16 اکتوبر صبح 8 بجے سے 25 اکتوبر پیر رات 8 بجے تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ ایس ایس جی سی مینجمنٹ پریشر کا جائزہ لے رہی ہے اگر گیس پریشر میں بہتری آئی تو سی این جی اسٹیشنز کو گیس بحال کر دی جائے گی۔