حکومت نے نئے گھریلو گیس کنکشنز پر پابندی لگا دی

10:34 PM, 15 Oct, 2021

 اسلام آباد :حکومت نے نئے گھریلو گیس کنکشنز پر پابندی لگا دی،نئے کنکشن پر پاپندی نیا گیس پرائسنگ میکنیزم آنے تک لاگو رہے گی ۔

 وفاقی وزیر وزیر توانائی حماد اظہر نے بتایاکہ گیس کا پرائسنگ میکنزم لارہے ہیں اور اس کے لیے قانون سازی کریں گے۔

حماد اظہر نے کہا کہ جب تک نیا گیس پرائسنگ میکینزم نہیں آتا گھریلو گیس کنکشن پر پابندی لگارہے ہیں، گیس کنکشن پر پابندی سوئی ناردرن اور سدرن دونوں کے لیے ہوگی۔

 وفاقی وزیر  نے کہا کہ قانون سازی کے بغیر کمپنیوں کو سالانہ 35 سے 40 ارب روپے نقصان ہوتا ہے،اس نقصان کو کنٹرول اور ختم کرنے کیلئے نیا گیس پرائسنگ میکنیزم لا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ گھریلو صارفین کو درآمدی گیس دی جائے گی۔

مزیدخبریں