کھانے پینے کی اشیا کی درآمدات میں اضافہ 

10:29 PM, 15 Oct, 2021

اسلام آباد : کھانے پینے کی اشیاء کی درآمدات میں اضافہ ہوگیا۔ سندھ کے عوام سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔ ۔جولائی تا ستمبر کھانے پینے کی اشیا کی درآمدات میں 38 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ۔پاکستان نے  پہلی سہ ماہی میں 388ارب51 کروڑ 30 لاکھ روپے کی کھانے پینے کی اشیاء درآمد کیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق گذشتہ سال جولائی تا ستمبر 285ارب34 کروڑ 30 لاکھ روپے کی فوڈ مصنوعات درآمد کی گئی تھیں ۔گذشتہ تین ماہ میں31 ارب 71 کروڑ 80 لاکھ روپے کی چینی اور گندم درآمد کی گئی۔جولائی تا ستمبر چینی کی درآمدات588.63 فیصد بڑھیں ۔اسی عرصے میں 15ارب8 کروڑ 10لاکھ روپےکی چینی درآمد کی گئی ۔جولائی تا ستمبر ایک لاکھ 57 ہزار 827 ٹن چینی درآمد کی گئی ۔

گذشتہ سال جولائی تا ستمبر 2 ارب 19کروڑ روپے کی چینی درآمد کی گئی تھی۔جولائی تا ستمبر 16 ارب63 کروڑ 70 لاکھ روپے کی گندم درآمد کی گئی ۔اسی عرصے میں 3 لاکھ 38ہزار 36 ٹن گندم درآمد کی گئی ۔گذشتہ سال جولائی تا ستمبر گندم کی درآمد 16 ارب 90کروڑ 70 لاکھ روپے کی تھیں ۔

جولائی تا ستمبر پام آئل کی درآمدات51.66 فیصد بڑھی ہیں ۔تین ماہ میں 146ارب 33 کروڑ 90 لاکھ روپے کا پام آئل درآمد کیا گیا ۔گذشتہ سال اسی عرصے میں 96ارب49 کروڑروپے کا پام آئل درآمد کیاگیا تھا۔

جولائی تا ستمبر مصالحہ جات کی درآمدات میں 37.42فیصد اضافہ ہوا ۔تین ماہ میں مصالحہ جات کی درآمدات11ارب 40 کروڑ60 لاکھ روپے رہیں ۔

تین ماہ میں چائےکی درآمدات 4.79 فیصد بڑھیں ۔تین ماہ میں 24 ارب80 کروڑ 60 لاکھ روپے کی چائے درآمدکی گئی ۔گذشتہ سال اسی عرصے میں 23ارب67 کروڑ 20 لاکھ روپے کی چائے درآمد کی گئی تھی۔

مالی سال کے پہلے تین ماہ میں دالوں کی درآمدات 62.23 فیصد بڑھیں ۔اسی عرصے میں دالوں کی درآمدات 36 ارب57 کروڑ 70 لاکھ روپے رہیں ۔گذشتہ جولائی تا ستمبر میں 22ارب54کروڑ70 لاکھ روپے کی دالیں درآمد کی گئی تھیں۔ ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں سندھ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ۔

پنجاب میں آٹا ملک کے دیگر صوبوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ سستا ہے ۔کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور  ہیں۔

 کراچی میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1500 روپے تک ہے ۔کراچی میں آٹے کا تھیلا پنجاب کے بڑے شہروں سے 400 روپے تک مہنگا ۔حیدر آباد 1460 اور سکھر میں آٹے کا تھیلا 1340روپے تک ہے ۔لاڑکانہ میں آٹے کا تھیلا 1320روپے تک میں فروخت ۔خضدار میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 1400 روپے تک ہے ۔

کوئٹہ میں آٹے کا تھیلا 1380 روپے تک میں فروخت ۔بنوں1280,پشاور میں آٹے کے تھیلےکی قیمت 1100 روپے تک ہے ۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں آٹے کا تھیلا1100 روپے تک میں فروخت ۔پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 1100 روپے تک ہے ۔

مزیدخبریں