برطانوی حکمران جماعت کنزرویٹو کے رکن پارلیمنٹ ’’ڈیوڈ -آمیس ‘‘ پر چرچ میں چاقو سے حملہ کیا گیا ،حملے میں ڈیوڈ آمیس شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے برطانوی رکن پارلیمنٹ چلے بسے ۔
برطانوی میڈیا کے مطابق 69 سالہ برطانوی رکن پارلیمنٹ پر نامعلوم شخص نے خنجر سے کئی وار کیے،حملہ اُس وقت کیا گیا جب رکن برطانوی پارلیمنٹ چرچ میں موجود تھے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور کو گرفتار کر لیا گئے جس سے پوچھ گچھ جاری ہے ،ابھی تک حملہ آور کی شناخت اور وجہ قتل کو ظاہر نہیں کیا گیا ۔