اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت چینی کی قیمتوں سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا ۔ وزیراعظم کہتےہیں شوگر ملوں کی نگرانی کے لیے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا نفاذ یقینی بنایا جائے تاکہ چینی کی اصل پیداوری مقدار کا پتا چلایا جا سکے۔
نیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے چینی کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کردی ۔ ناجائز منافع کمانے والے غریب عوام کے دشمن ہیں اور ریاست ان عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔
چیف سیکرٹری پنجاب نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ صوبے میں چینی کی مقرر کردہ قیمت فروخت کو لاگو کرنے کے لیے تمام ضلعی انتظامیہ کو نگرانی کرنے کی ہدایات دی جا چکی ہیں۔