لیگی وفد کی ڈاکٹر عبدالقدیر کی رہائش گاہ آمد ، اہلخانہ سے اظہار تعزیت ،شہباز شریف اور مریم نواز شامل نہیں تھے

لیگی وفد کی ڈاکٹر عبدالقدیر کی رہائش گاہ آمد ، اہلخانہ سے اظہار تعزیت ،شہباز شریف اور مریم نواز شامل نہیں تھے
سورس: فائل فوٹو

لاہور :  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وفد  نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی رہائش گاہ پر ان کی صاحبزادی اور اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ وفد میں صدر شہباز شریف اور نائب صدر مریم نواز شامل نہیں تھی۔ 

 نیو نیوز کے مطابق وفد میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، خواجہ سعدرفیق اور مریم اورنگزیب پر مشتمل تھا۔ وفد نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر قائد محمد نوازشریف اور شہباز شریف کی جانب سے تعزیت کا پیغام پہنچایا۔ 

 شاہد خاقان عباسی نے گفتگو کرتے کہا کہ قائد محمد نوازشریف اور شہبازشریف کو ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی رحلت پر دلی دکھ اور افسوس ہے ۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان محسن پاکستان تھے ملک اور قوم ہمیشہ ان کے مقروض رہیں گے ۔