کابل:افغانستان کا شہر قندھار جمعہ کے روز لہو لہان کر دیا گیا ،مسجد میں دھماکے سے اب تک 37 افراد شہید اور 70 سے زائد افراد زخمی ہیں ،دھماکہ نمازجمعہ کے دوران کیا گیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے شہر قندہار میں نماز جمعہ کے دوران بم دھماکہ ہوا ہے جس میں 37 افراد ہلاک اور 70 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں،دھماکہ عین اسوقت ہوا جب قندھار کی جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کی جارہی تھی ۔
عینی شاہدین کے مطابق مسجد میں یکے بعد دیگرے تین دھماکے ہوئے ،دھماکے اس قدر شدید تھے کہ آواز دور دور تک سنائی دی ۔
یاد رہے کہ گزشتہ جمعتہ المبارک کو بھی افغانستان کے شہر قندوز کی مسجد میں بم دھماکے میں 43 افراد ہلاک اور 143 زخمی ہوگئےتھے ۔ جس کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی ۔