ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل ہی بھارتی ٹیم کا قومی ٹیم پر طنز شروع

02:47 PM, 15 Oct, 2021

ممبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ہی پاکستانی کرکٹ ٹیم پر بھارتی کھلاڑیوں کا طنزشروع ہوگیا ۔ سابق بھارتی کرکٹر ہر بھجن سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان پھر سے میچ ہار جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب اختر سے کہہ دیا ہے کہ پاک بھارت میچ کا کوئی فائدہ نہیں ہے پاکستان پھر ہار جائے گا ۔

ہربھجن سنگھ نے اسٹار اسپورٹس چینل کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ شعیب اختر کو کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ کھیلنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے، دونوں ٹیمیں کھیلیں گی اور پھر سے پاکستان ہار جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے شعیب اختر کو کہا ہے کہ ایسے میچ کا کوئی فائدہ نہیں ہے، اس لیے پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ ہی بھارت کو دے دے۔

انہوں نے ٹی وی پروگرام میں شعیب اختر کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’بھارتی ٹیم تگڑی ہے، وہ پاکستانی ٹیم کو اڑا دے گی‘۔

ہربھجن سنگھ نے کہا کہ ایسے میچ کا کوئی فائدہ نہیں ہے، کھیلیں گے اور ہارنے پر پاکستانی افسردہ ہوجائیں گے، اس لیے اچھا ہے کہ ورلڈ کپ ہی بھارتی ٹیم کو دیا جائے۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز 23 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات میں ہوگا اور 24 اکتوبر کو پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے۔

روایتی حریف بھارت سے ہونے والے میچ کے حوالے سے 15 اکتوبر کو قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا تھا کہ ورلڈ کپ میں تین سے زائد اسپنرز کو شامل کرکے روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ جیت کر ٹی20 ورلڈ کپ کے فاتحانہ آغاز کی کوشش کریں گے ۔

مزیدخبریں