لاہور: پاکستانی ٹیم کے غیر ملکی باﺅلنگ کنسلٹنٹ ویرنون فیلنڈر نے لاہور میں مہمان نوازی اور اپنے قیام کو یادگار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں پاکستانی کرکٹرز کیساتھ زبردست وقت گزرا اور سب نے بہت عزت اور پیار دیا۔
جنوبی افریقہ کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے پاکستانی ٹیم کے باؤلنگ کنسلٹنٹ ویرنون فلینڈر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں شاندار مہمان نوازی پر پوری پاکستانی قوم بالخصوص لاہور کے باسیوں کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ لاہور میں پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ زبردست وقت گزارا اور سب نے بہت عزت اور پیار دیا، خاص طور پر لاہوریوں کی مہمان نوازی اور پیار دیدنی اور قابل تعریف تھا، یقین ہے کہ بہت جلد دوبارہ لاہور واپس آؤں گا، اب آئی سی سی ٹی 20ورلڈکپ میں کچھ خاص کردکھانے کا وقت ہے۔
Massive thank to you to everyone over here in pakistan for your incredible hospitality and the way you guys have received me. I have really enjoyed my time here and hoping to be back real soon. Lets go and do some magic at the @t20worldcuphttps://t.co/8XptNJljhx
— Vernon Philander (@VDP_24) October 15, 2021
واضح رہے کہ ویرنون فلینڈر 6اکتوبر کو لاہور پہنچے تھے جو ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلئے پاکستانی باؤلرز کے ساتھ کافی متحرک دکھائی دیئے اور اب وہ قومی سکواڈ کے ساتھ دبئی روانہ ہو چکے ہیں۔ پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے 13 ستمبر کو اعلان کیا تھا کہ سابق آسٹریلین بلے باز میتھیو ہیڈن اور جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ باؤلر ویرنون فلینڈر ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کے کوچنگ سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔