نجی ائرلائنز کی پرواز کئی مسافروں کو چھوڑ کر روانہ ہوگئی

09:04 AM, 15 Oct, 2021

کراچی : نجی ائر لائنز کی پرواز کئی مسافروں کو چھوڑ کر لاہور روانہ ہوگئی ۔ گلوکارہ حدیقہ کیانی بھی سمیت کئی کاروباری شخصیات نے شدید خفگی کا اظہار کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی  سے لاہور روانہ ہونے والی نجی ایئر لائن کی پرواز درجنوں مسافروں کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہ چھوڑ کر روانہ ہو گئی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

نجی ائیرلائنز کی پرواز کراچی ائرپورٹ پر جن مسافروں کو چھوڑ کر روانہ ہوئی ان میں معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی اورکئی معروف بزنس مین بھی شامل ہیں ۔ 

گلوکارہ حدیقہ کیانی نے نجی ائر لائنز کے غیرذمہ دارانہ رویئے پر سخت خفگی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ائر لائنز کا کوئی نمائندہ بھی موجود نہیں ہے جو کسی مسافر کو کوئی تسلی بخش جواب دے ۔

ائر لائنز کا کہنا ہے کہ پروازپہلے ہی کچھ دیر تاخیر کی وجہ سے روانہ ہوئی ہے تاہم باقی رہ جانے والے مسافروں کو اگلی پروازسے روانہ کردیا گیا ۔

مزیدخبریں