پاکستانی کھلاڑی کے کیچ نے کرکٹ کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا ،آپ بھی دیکھتے رہ جائینگے 

07:04 PM, 15 Oct, 2020

کراچی :پاکستان میں کھیلے جا رہے نیشنل ٹی 20 میں محمد رضوان نے ڈائیو لگاتے ہوئے ایسا شاندار کیچ کیا جس نے ہر کسی کو حیرت میں ڈال دیا ،کیچ اس حد تک شاندار تھا جس کا ویڈیو کلپ آئی سی سی نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر شیئر کیا جسے ہزاروں مداحوں نے خوب سراہا ۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں محمد رضوان پختونخوا ٹیم کی طر ف سے کھیل رہے تھے ان کے مدمقابل سندھ کی ٹیم تھی ،دلچسپ کیچ سندھ کی اننگز کے 19 ویں اوور میں دیکھنے کو ملا ،سندھ ٹیم کی طرف سے انور علی نے مصدق احمد کی گیند پر زوردار شارٹ کھیلی ،جس جگہ گیند گرنے والی تھی وہاں کوئی فیلڈر موجود نہ تھا ،کھلاڑی ایکسڑا کور پر فیلڈنگ کر رہے تھے جب محمد رضوان نے لمبی دور لگاتے ہوئے ہوا میں جمپ لگاتے ہوئے گیند کو کیچ کر لیا ۔

محمد رضوان کا یہ کیچ آئی سی سی نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر اکاونٹ سے شیئر کیا ۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا، ’محمد رضوان کا شاندار کیچ’۔ آئی پی ایل میں دہلی کیپٹلس کی طرف سے کھیل رہے سندیپ لامچھانے نے بھی اس ویڈیو کو شیئر کرکے جم کر تعریف کی ہے۔

مزیدخبریں