کرونا کے شکار سے بچ جانے والا شخص اس خطرناک بیماری میں مبتلا ہو جاتا ہے 

04:46 PM, 15 Oct, 2020

لندن :کرونا سے متاثرہ شخص اگر بچ جائے تو وہ عموما ایک خطرناک بیماری میں مبتلا ہو جا تا ہے ،تحقیق سے یہ بات معلوم ہو ئی ہے کہ کرونا وائرس آنکھ سمیت جسم کے متعدد اعضا متاثر ہوتے ہیں ،اب پہلی بار انکشاف ہو ا ہے کہ اس سے سننے کی حس خطرناک حد تک متاثر ہو تی ہے ۔

 رپورٹس میں شائع تحقیق میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک 45 سالہ شخص کے بارے میں بتایا گیا  جو کوویڈ- 19 کا شکار ہونے کے بعد سننے کی حس سے محروم ہوگیا،اس شخص کو کوویڈ- 19 سے پہلے دمہ کا سامنا تھا اور اسے اچانک سننے کی محرومی کا سامنا ہوا اور 3 دن کے اندر اندرونی کان کو نقصان پہنچا،تحقیق میں شامل ڈاکٹروں کے مطابق اب تک دنیا بھر میں کوویڈ- 19 کے نتیجے میں سننے کی حس سے ہمیشہ کی محرومی کے صرف 5 کیسز سامنے آئے ہیں اور برطانیہ میں یہ پہلا کیس تھا۔

اس 45 سالہ شخص کو پہلے کوویڈ- 19 کی علامات 10 دن تک موجود رہی تھیں جن میں سانس لینے میں مشکل بھی شامل تھی،محققین کے مطابق یہ مریض 30 دن تک وینٹی لیٹر پر رہا اور اس دوران جسم میں نمونیا، پھیپھڑوں میں بلڈ کلاٹس، فشار خون اور خون کی کمی جیسے مسائل بھی پیدا ہوئے،مگر وینٹی لیٹر سے نکالے جانے کے ایک ہفتے بعد مریض کو محسوس ہوا کہ وہ اپنے دونوں کانوں سے بیشتر آوازیں سن نہیں پاتا، جس کا تجربہ اسے پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔

خیال رہے کہ ویسے تو وبا کے آغاز سے ہی نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کوویڈ- 19 کو نظام تنفس کا مرض قرار دیا جارہا ہے مگر یہ جسم کے مختلف اعضا پر بھی اثرات مرتب کرتا ہے۔

مزیدخبریں