واشگٹن: امریکی سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو نے سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی ترغیب دیدی۔
سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کی امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو سے واشنگٹن میں ملاقات ہوئی۔اس ملاقات کی تفصیلات امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے اپنی ویب سائٹ پر شائع کی ہیں،، جس کے مطابق امریکی سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی ہے جہاں اسرائیل سے متعلق بات چیت کی گئی۔ واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات کے موقع پر امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ سعودی وزیر خارجہ سے اسرائیل سے معاہدے کرنے سے متعلق بات کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ امید ہے سعودی عرب اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے پر غور کرے گا۔
مائیک پومپیو نے اس حوالے سے کہا کہ اگرا سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرتا ہے تو دیگر خیلجی ممالک کو سعودی عرب کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اسرائیل کیساتھ تعلقات قائم کرنے میں آسانی ہو گی. انھوں نے مزید کہا کہ اسرائیل سے خلیجی ممالک کے معاہدے کامیاب کروانے میں سعودی تعاون کے شکر گزار ہیں۔ امید کرتے ہیں کہ عرب ممالک فلسطین کو اسرائیل سے مذاکرات کے لیے راضی کریں گے. امریکی سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ امارات، اسرائیل معاہدے سے خطے میں ایرانی مداخلت کا مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی.
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب سے قبل اسرائیل سے عرب ممالک کے تعلقات کو ایک کامیابی گردانتے ہیں.ٹرمپ نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ انہیں توقع ہے کہ سعودی عرب بھی ‘صحیح وقت پر’ اسرائیل کو تسلیم کرے گا،،ایران کے خلاف سخت موقف رکھنے کے باعث ٹرمپ کے ساتھ خلیجی ممالک کے مشترکہ مفادات وابستہ ہیں،،، پومپیو کا کہنا تھا کہ امریکا، سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت کا ایک جامع پروگرام کی حمایت کرتا ہے، اس سے شہریوں کا تحفظ اور امریکی روزگار برقرار رہے گا.