کرمدیک جزیرے میں 5.1 شدت درجے کا زلزلہ، کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا

کرمدیک جزیرے میں 5.1 شدت درجے کا زلزلہ، کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا

ویلنگٹن: کرمدیک جزیرے میں جمعرات کو 5.1 شدت درجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ تاہم زلزلہ سے کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی جیالوجیکل سروے نے بتایا ہے کہ زلزلے کا مرکز 31.415 ڈگری جنوبی عرض البلد اور 177.7361 ڈگری مغرب طول البلد جبکہ سطع زمین سے 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل رواں سال جون میں نیوزی لینڈ کے سیاحتی جزیرہ کے قریبی علاقوں میں 6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے تاہم کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔ زلزلے کے جھٹکے جمعرات کو ملفورڈ سائونڈ کے جنوب میں سائوتھ آئی لینڈ کے علاقوں ڈونی ڈین، واناکا اور کوئنز ٹائون میں محسوس کیے گئے۔

زلزلے کا مرکز سائوتھ آئی لینڈ کے علاقہ ملفورڈ سائونڈ کے جنوب میں 40 کلومیٹر کے فاصلے پرسطح زمین سے 5 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔مقامی افراد کے مطابق زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ ایک پارک میں کھڑی کاریں لڑھکنے لگیں۔ زلزلے کے کچھ دیر بعد ریکٹر سکیل پر 4.2 درجے شدت کا آفٹر شاک بھی محسوس کیا گیا۔