سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نمرہ علی کا ’دلہن ‘ کے روپ میں فوٹو شوٹ

12:44 PM, 15 Oct, 2020

لاہور:چند منٹ کی ویڈیو سے لوگوں کے چہروں پر ہنسی بکھیرنے اور دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نمرہ علی کے ’دلہن‘ بنے فوٹو شوٹ نے دھوم مچادی ہے۔


تفصیلات کے مطابق  نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اپنے برق رفتار انداز میں بولنے والی والی نمرہ علی نے کچھ ہی دنوں میں سوشل میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی جس کے بعد مختلف ٹی وی چینلز نے اپنے مارننگ شو میں نمرہ علی کو مدعو کیا اور وہ دیکھتے ہی انٹرنیٹ پر چھا گئیں۔


 وائرل ویڈیو ریکارڈنگ میں تیزی سے بولنے کا فطری انداز اس قدر مشہور تھا کہ یہ سوشل میڈیا پر ایک رجحان بن گیااور اس ایک مختصر ویڈیو کلپ نے اسے ایک انٹرنیٹ سپر سٹار بنا دیا۔


 بہت سارے لوگوں نے نمرہ علی کے انداز کی تعریف کی ، وہیں صرف چند ہی لوگ تھے جنہوں نے اسے ہنر سمجھنے سے انکار کردیا۔ اس کے بعد نمرہ علی نے اسے اپنے خوابوں میں بھی نہیں دیکھا ہوگا۔ اس کے انٹرویو پاکستان کے تقریباًہر ٹی وی چینل پر آنا شروع ہوگئے۔


نمرہ علی کے سپر سٹار بننے کے صرف ایک ماہ ہوئے تھے کہ ایک پاکستانی ڈیزائنر انہیں دلہن کے کلیکشن میں لے گئی اوران کے ساتھ ایک فوٹو شوٹ مکمل کیا۔


نمرہ علی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اداکارہ یمنیٰ زیدی بھی ان کی مداح ہو گئیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ وہ ڈرامہ سیریل’’پیار کے صدقے‘‘ میں ماہ جبین کے کردار سے مشابہت رکھتی ہے جس پر یمنی ٰزیدی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لڑکی کی صاف گوئی پر اس کی تعریف کی۔ 

مزیدخبریں