اپنی ہی ٹیم کے خلاف غلطی سے گول ، یوگنڈا کا فٹبالر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

  اپنی ہی ٹیم کے خلاف غلطی سے گول ، یوگنڈا کا فٹبالر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

کمپالا : یوگنڈا میں مقامی لیگ کے ایک میچ کے دوران غلطی سے اپنی ٹیم کے خلاف گول کر دینے پر زدو کوب کیا یہاں تک کہ بائیس سالہ کھلاڑی کی جان ہی چلی گئی ۔یوگنڈا کے اخبار مانیٹر کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کی شام کھیلے جانے والے ایک میچ کے بعد پیش آیا ہے ۔ 

اخبار نے بتایا کہ چرچل اویسی نامی نوجوان قصبے میں مقامی لیگ کا ایک میچ کھیل رہا تھا۔ میچ کے دوران ایک موقع پر اس کودفاعی کھلاڑی نے گیند کو دور کرنے کی کوشش کی مگر غلطی سے وہ اس کی ٹیم کے ہی گول پوسٹ کے اندر چلی گئی اور مخالف ٹیم کے لیے گول اسکور ہو گیا۔ میچ ختم ہونے کے بعد چرچل کی ٹیم کے ساتھیوں نے اس کو لاتوں اور گھونسوں سے نوازا۔ تاہم انہیں آخرکار چرچل سے دور ہٹا دیا گیا۔

البتہ معاملہ ختم نہیں ہوا اور واپسی کے موقع پر ایک کھلاڑی نے سائیکل پر جاتے چرچل کو دھکا دے کر زمین پر گرا دیا۔ اس کے سبب چرچل کو شدید چوٹیں آئیں۔ بعد ازاں اسے فوری طور پر نزدیک طبی مرکز لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ پولیس نے فوری طور پر حرکت میں آتے ہوئے چرچل کی ہلاکت میں ملوث ہونے کے شبہے میں دو کھلاڑیوں کو حراست میں لے لیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے ساتھ تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا کے کئی ممالک میں مقامی کھیلوں کے مقابلوں کے دوران اس طرح کے واقعات میں ہر سال درجنوں کھلاڑی مارے جاتے ہیں ۔ 

جن میں سے متعدد کا تعلق ایشیائی ممالک سے ہوتا ہے ۔ تاہم ایسے واقعات کے روک تھام کے لیے مقامی سطح پر کام کرنے والی کھیلوں کی تنظیموں اور اعلیٰ شخصیات کی طرف سے کی بھی طرح کو کوئی اقدام نہیں اٹھایا جاتاہے ۔