حنا الطاف ماں بننے والی ہیں؟اداکارہ کی نئی تصاویر پر مداحوں کے اندازے

11:20 AM, 15 Oct, 2020

لاہور:رواں سال مئی میں آغا علی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ حنا الطاف کیا ماں بننے والی ہیں؟نئی تصاویر پر مداحوں کے سوالات نے انکشاف کردیا۔


تفصیلات کے مطابق حنا الطاف پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سب سے ہنرمند ، نوجوان اور خوبصورت اداکارہ ہیں۔ انہوں نے لاک ڈاؤن کے دنوں میں اداکار آغا علی سے شادی کرکے اپنی شادی شدہ زندگی کا آغاز کیا۔ شادی کی تقریب بڑی سادگی کے ساتھ منائی گئی اور کسی پاکستانی مشہور شخصیات کو مدعو نہیں کیا گیا تھا۔

حنا الطاف اور آغا علی دونوں سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہنا پسند کرتے ہیں اور وہ اپنے مداحوں کے سوالات کے جوابات فوری طور پر دیتے ہیں۔ حنا اور آغا کی جوڑی کو بھی لوگوں نے بہت پسند کیا۔

آغا علی جو حنا الطاف سے شادی سے قبل اداکارہ سارہ خان کے ساتھ عشقیہ تعلقات میں تھے لیکن اچانک دونوں کے مابین بریک اپ ہوگیااور پھر کچھ ہی مہینوں میں آغا علی نے سیدھے حنا الطاف سے شادی کرلی۔ دوسری جانب سارہ خان نے پاکستانی گلوکارہ فلک شبیر کو اپنا شوہر بنالیا۔

اداکارہ حنا الطاف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کچھ تصاویر اپلوڈ کیں جن میں وہ بہت موٹی دکھائی دیتی ہیں۔ تصاویر دیکھنے کے بعد کچھ مداحوں نے کمنٹ کیا اور اندازہ لگایا کہ لگتا ہے خوشخبری آرہی ہے؟۔

حنا الطاف نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے صنوبر ظفر کو ٹیگ کرتے ہوئے کوئی کیپشن نہیں دیا لیکن تصویر کو دیکھتے ہی مداحوں نے اپنے اندازے لگانا شروع کردیئے ۔

حورین ملک نے کہا کہ ’’تصویر دیکھ کر لگ رہا جیسے کوئی خوشخبری ہو۔‘‘جس کے جواب میں دیگر لوگوں نے بھی ان کی پیرو ی کرتےہوئے خوشخبری والے سوال کو مزید بڑھاوا دیدیا ۔

حنا الطاف نے اپنے انسٹاگرام میں مزید تصاویر بھی اپ لوٹ کی جن میں وہ اپنے شوہر آغا علی کے ساتھ کسی ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے میں مصروف ہیں جبکہ ان کی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا اور پسند کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال مئی میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے مقبول فنکار آغا علی اور حنا الطاف جمعتہ الوداع کے بابرکت دن سادگی سے شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔اداکار جوڑی نے مداحوں کو شادی کی اطلاع سوشل میڈیا پلیٹ فارمز انسٹاگرام اور فیس بک کے ذریعے دی تھی۔

آغا علی نے انسٹاگرام پر نکاح کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے اطلاع دی کہ انہوں نے نکاح کرلیا ہے۔آغا علی نے بتایا کہ وہ اور حنا الطاف بہت عرصہ سے دوست ہیں اور ایک دوسرے کو بہت قریب سے جانتے ہیں۔ ہم نے 22 مئی جمعتہ الوداع کے دن نکاح کیا ہے اور ہمیں آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔

اداکارہ حنا الطاف نے بھی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر مداحوں کو رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے کی اطلاع دی اور اپنے اس محبت بھرے سفر کی کہانی سنائی۔

مزیدخبریں