نئی دہلی : ہر ملک اور معاشرے میں شادی بیاہ کے رسم ورواج مختلف ہے مگر انڈیا کے جوریا قبائل کے ہاں شادی کی عجیب وغریب رسم پائی جاتی ہے۔
اس قبیلے کی لڑکیاں شادی کی رات دولہے کو 21 زہریلے سانپ جہیز میں دیتی ہیں۔ سیدتی میگزین میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق لڑکی کا باپ کئی سال تک زہرے سانپ تلاش کرتا رہتا ہے، پھر شادی کے موقع پر ایک خوبصورت صندوق میں دولہے کو تحفہ کیا جاتا ہے۔
تحفہ پورے قبیلے کے سامنے فخریہ طور پر پیش کیا جاتا ہے۔صندوق میں کسی سانپ کا مرجانا برا شگون سمجھا جاتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ یہ شادی کامیاب نہیں ہوگی۔ اگر ایسا ہو گیا تو لڑکی کے تمام گھر والے سرمنڈاتے ہیں تاکہ شادی کو کامیاب کیا جائے۔
جوریا قبائل انڈیا میں زہریلے سانپوں کا شکار کرنے میں شہرت رکھتے ہیں، ان سانپوں سے ادویہ اور کھال سے مصنوعات تیار ہوتی ہیں۔
اس قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد کا کہناہے کہ شادی کے دن ایسا تحفہ دنیا بھر کے دوسرے افراد کے لیے انوکھی بات ہوگی ۔ لیکن یہ ہماری شادی بیاہ کی رسومات میں سب سے اہم ترین سمجھی جاتی ہے ۔
قبیلے کے افراد مل کر ان سانپوں کی تلاش کرتے ہیں ۔ لڑکی کی جانب سے ایسے سانپ تلاش کیے جاتے ہیں جو خطرناک ہوتے ہیں ۔ لڑکی کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ ہر صورت اپنے شوہر کو زہریلے سانپ کا تحفہ دیں ۔
حیران کن طورپر اس صورت کئی بار لڑکی والوں کو سانپوں کی تلاش کے دوران اپنی جان بھی گنوانی بھی پڑتی ہے ۔ تاہم ایسے واقعات بہت کم دیکھنے میں آئے ہیں ۔
سانپوں کا بچ جانا شادی شدہ عورت کے لیے نیک شگو ن سمجھا جاتاہے ۔