کرن جوہر،سلمان خان،اکشے کمار نے مجھے ختم کرنے کا منصوبہ بنالیا ہے:کے آر کے

کرن جوہر،سلمان خان،اکشے کمار نے مجھے ختم کرنے کا منصوبہ بنالیا ہے:کے آر کے

نئی دہلی: بالی ووڈ اس وقت انٹرٹینمنٹ سے زیادہ سکینڈل انڈسٹری بن چکا ہے اور آئے دن کوئی نہ کوئی سکینڈل میڈیا کی زینت بنتا رہتا ہے،چاہے وہ ڈرگ سکینڈل ہو یا پھر جنسی ہراسانی ۔


اسی طرح اب ایک اور سکینڈل بھی منظر عام پر آگیا ہے جس نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔


فلم ’دیش دروہی’ سے اپنے بالی ووڈ کیریئر کی شروعات کرنے والے کمال آر خان عرف کے آر کے آئے دن اپنے متنازعہ ٹوئٹ کے سبب ہمیشہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔ 


ویسے ٹوئٹر پر کے آر کے کو فالو کرنے والوں کی کمی نہیں ہے، اس سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر انہیں 52 لاکھ سے زیادہ لوگ فالو کرتے ہیں۔ 


اسی درمیان کے آر کے نے ایک ٹوئٹ کرکے ٹوئٹر پر ہنگامہ مچا دیا ہے،کے آر کے کا تازہ ٹوئٹ اب تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ 
آخر  ایسا کیا ہوااور کے آر کے نے ایسا کیا اپنے ٹوئٹ میں لکھ دیا کہ پورے بھارتی میڈیا کی نظریں ان پر جم کر رہ گئی ہیں ۔


دراصل کے آرکے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے فلمساز اور ڈائریکٹر کرن جوہر، سپر سٹار سلمان خان، اکشے کمار، آدتیہ چوپڑا اور ساجد ناڈیا والا کو نشانے پر لیا ہے۔


 انہوں نے اپنے اس ٹوئٹ میں لکھا ہے، ’میں سبھی کو بتانا چاہتا ہوں کہ اگر مجھے کچھ بھی ہوا تو اس کے ذمہ دار کرن جوہر، سلمان خان، اکشے کمار، آدتیہ چوپڑا اور ساجد ناڈیاڈ والا ہوں گے،ان لوگوں نے مجھے ختم کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے‘۔


اتنا ہی نہیں کے آر کے نے اپنے اس ٹوئٹ میں وزیر اعطم مودی، امیت شاہ اور کچھ نیوز چینلوں کو بھی ٹیگ کیا ہے۔ حالانکہ کے آرکے کے اس ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین اس سلسلہ میں ملا جلا اثر دیکھنے کو مل رہا ہے۔


یاد رہے کہ بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ کی خودکشی کی خبر نے بھارتی فلم انڈسٹری سمیت پوری دنیا میں تہلکہ مچادیا تھا جس کے بعد ڈرگ سکینڈل منظر عام پر آیا تھا جس میں آنجہانی اداکار کی گرل فرینڈ ریا چکربورتی کی اس الزام کی وجہ سے گرفتار کیا گیا تھا کہ وہ سشانت سنگھ کو ڈرگ لا کر دیتی تھیں۔
اسی سلسلے میں بھارتی کے معروف اداکار اکشے کمار نے تصدیق کی تھی کہ بالی ووڈ میں کچھ لوگ نشہ کرتے ہیں جبکہ کسی بھی انڈسٹری کی طرح انڈین فلم انڈسٹری میں بھی کچھ خامیاں ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ 'ہم ستارے تو کہلائے جاتے ہیں لیکن وہ آپ ہیں جنہوں نے بالی وڈ کو وہ بنایا جو وہ ہے، اپنے پیار سے،ہم صرف ایک صنعت نہیں ہیں۔ فلموں کے ذریعے ہم نے انڈین ثقافت اور اقدار کو فروع دیا ہے۔


 فلموں نے ملک میں لوگوں کے جذبات کی ترجمانی کی ہے، چاہے وہ کسی نوجوان کا غصہ ہو، بدعنوانی ہو یا بے روزگاری۔ تو آج اگر آپ غصہ ہیں تو ہم وہ غصہ قبول کرتے ہیں۔

اکشے کمار کا مزید کہنا تھا کہ سُشانت سنگھ کی موت کے بعد فلم انڈسٹری کے بہت سارے سچ سامنے آئے۔ انہوں نے بالی ووڈ میں کچھ افراد کے نشہ کرنے کے مسئلے کا بھی ذکر کیا۔