شعبہ تیل وگیس: براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 36.65 فیصد اضافہ

07:30 AM, 15 Oct, 2020

اسلام آباد: ملک میں تیل وگیس کے پیداواری شعبہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے پہلے دو مہینوں میں 36.65 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک اور سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لے کر اگست 2020ء تک کی مدت میں تیل وگیس کے پیداواری شعبہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 34.3 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 36.65 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں تیل وگیس کے پیداوار کے شعبہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 25.1 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔اگست 2020ء میں ملک میں اس شعبہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 17.3 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

جاری مالی سال میں ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 226.7 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 162 ملین ڈالر رہا تھا۔

مزیدخبریں