اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد کر دیا۔ دفتر خارجہ نے کہا بھارتی وزیر دفاع نے خود مختار ریاست کو توڑنے کی دھمکیاں دیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ کا بیان اشتعال انگیز ہے جبکہ پاکستان کی مسلح افواج اور عوام مادر وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں جبکہ دشمن کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا پاکستان بھارتی وزیر دفاع کے بیانات کی شدید مذمت کرتا ہے اور بھارتی وزیر دفاع کا بیان بی جے پی حکومت کے ذہن کی عکاسی کرتا ہے۔ بھارتی وزیر دفاع کا بیان پاکستان مخالف، انتہا پسندی اور طاقت کے نشے میں چور سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔