ملتان: ایک شخص نے فائرنگ کر کے بیٹوں، بیٹی اور نواسی کو قتل کر دیا

09:35 AM, 15 Oct, 2019

ملتان: ملتان میں ایک شخص فائرنگ کر کے اپنے ہی دو بیٹوں، بیٹی اور نواسی کو قتل ک ردیا۔ پولیس کے مطابق تحصیل شجاع آباد میں خدا بخش نامی ملزم نے اپنے ہی گھر میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو بیٹے سمیت بیٹی اور نواسی بھی جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں گھر میں موجود دو افراد بھی زخمی ہوئے جنہیں تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ واقعے کے بعد ملزم خدا بخش موقع سے فرار ہو گیا تھا جسے اب گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ ملزم کے پاس آلہ قتل بھی برآمد ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

مزیدخبریں