امریکا نے ترکی پر اسٹیل ٹیرف نافذ کر دیا، تجارتی مذاکرات بھی ختم

08:47 AM, 15 Oct, 2019

واشنگٹن: شام میں ترک فوج کی کارروائی کے خلاف امریکا نے ایکشن لیتے ہوئے ترکی پر اسٹیل ٹیرف نافذ کر دیا اور تجارتی مذاکرات بھی ختم کر دیے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ترکی نے خطرناک اور تباہ کن راستہ جاری رکھا تو ترک معیشت تباہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

شام سے امریکی فوجیوں کی واپسی روکتے ہوئے انہوں نے یہ کہا کہ داعش کو منظم ہونے سے روکنے کے لیے خطے میں امریکی فوج موجود رہے گی۔

دوسری جانب امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کا کہنا ہے کہ ترک کارروائیاں داعش کو شکست دینے کے مشن کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔ ترک مداخلت کی وجہ سے داعش کے گرفتار خطرناک جنگجو فرار ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ ترک حملوں کیخلاف انفرادی، اجتماعی، سفارتی اور معاشی پابندیوں کے لیے نیٹو اتحادیوں سے اقدامات کرنے کو کہوں گا۔

مزیدخبریں