آئی ٹی ایف پاکستان جونیئر عالمی رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کا دوسرا راﺅنڈآج کھیلا جائے گا

آئی ٹی ایف پاکستان جونیئر عالمی رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کا دوسرا راﺅنڈآج کھیلا جائے گا


اسلام آباد: آئی ٹی ایف پاکستان جونیئر عالمی رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کا دوسرا راﺅنڈ آج کو کھیلا جائے گا۔

گذشتہ روز دلاور عباس ٹینس کمپلیکس میں کھیلے گئے بوائز سنگلز کے پہلے راﺅنڈ میں تائیوان کے لے یوشن اور لوچن یو، کوریا کے کم ڈونگ اور کنگ گنوک، پاکستان کے شعیب خان، نیپال کے گری اریان، پاکستان کے محمد نعمان آفتاب ،ثاقب حیات، سمیع زیب خان، احمد نیل قریشی،احمد کامل، آئرلینڈ کے ٹوٹنچی نے اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے کر اگلے راﺅنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

بوائز ڈبلز کے پہلے راﺅنڈ میں پاکستان کے سمیع زیب خان اور آئرلینڈ کے ٹوٹنچی، پاکستان کے احمد کامل اور سبحان بن سالک نے اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے کر اگلے راﺅنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔