لندن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلی فون پر رابطہ ، لاپتہ صحافی جمال خشوگی کے معاملے پر گفتگو کی۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے سربراہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور لاپتہ صحافی کے متعلق بات چیت کی گئی ۔
امریکی صدر کے مطابق شاہ سلمان نے ترک حکومت کے ساتھ لاپتہ صحافی کے معاملے پر تعاون جاری رکھنے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے ۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ انھوں نے سعودی فرمانروا سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور لاپتہ صحافی کے متعلق دریافت کیا جس کے جواب میں شاہ سلمان نے بتایا کہ انہیں لاپتہ صحافی کے متعلق کوئی معلومات نہیں ہیں ۔
انھوں نے بتایا کہ شاہ سلمان نے اس سلسلے میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے ، ٹرمپ نے بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ بھی چند دنوں میں امریکہ کا دورہ کریں گے جہاں وہ اس معاملے پر تفصیلات حاصل کریں گے۔