وزیراعظم کو ریلوے میں پچاس ہزار ملازمتوں کیلئے درخواست دی ہے:شیخ رشید

07:51 PM, 15 Oct, 2018

اسلام آباد : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ریلوے کو عوام کے لیے روزگار کا ذرائع بنانا چاہتا ہوں ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو پچاس ہزار ملازمتوں کی سمری بھیجی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار بہترین آدمی ہیں ، پینتالیس روز میں عمران خان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ، پاکستان میں دس احتساب کمیشن بننے چاہئیں ۔

 ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ حکومت اپنی خوشی سے آئی ایم ایف کے پاس نہیں گئی ہے ، کرپشن اور منی لانڈرنگ سے بڑا کوئی مسلہ نہیں ہے ۔

شیخ رشید نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے ملک کے ہاتھ پائوں باندھ کر غیروں کے سامنے پھینک دیا تھا ، ہمیں صرف ملکی معیشت سے خطرہ ہے ۔

مزیدخبریں