منشا بم کو سپریم کورٹ کے احاطے سے گرفتار کر لیا گیا

منشا بم کو سپریم کورٹ کے احاطے سے گرفتار کر لیا گیا
کیپشن: فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

اسلام آباد: پنجاب پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب ملزم منشا بم کو سپریم کورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔

  
منشا بم اور اس کے بیٹوں پر لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں زمینوں پر غیرقانونی قبضے کا الزام ہے اور اس حوالے سے سپریم کورٹ میں ایک عام شہری کی جانب سے درخواست بھی دائر کی گئی تھی جس کی سماعت کے دوران پولیس نے عدالت عظمیٰ کو آگاہ کیا تھا کہ منشابم کے خلاف 70 مقدمات درج ہیں۔

جس کے بعد چیف جسٹس پاکستان نے منشا بم کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے۔

منشا بم آج اچانک اپنی گرفتاری دینے سپریم کورٹ پہنچ گیا تھا جہاں اس نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے ملاقات کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔منشا بم کو سیکریٹریٹ پولیس نے سپریم کورٹ سے گرفتار کیا جس کے بعد انہیں تھانے منتقل کیا جا رہا ہے۔

منشا بم کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے، مجھے انصاف دیا جائے، میں پولیس سے چھپ کر عدالت آیا ہوں، چاہتا ہوں کہ چیف جسٹس سے ملوں اور سب بتاکر گرفتاری دوں تاکہ انتقامی کارروائی نہ ہوسکے۔