بیلجیئم میں ٹیکنیشن کی غلطی سے ایف سولہ طیارہ تباہ

06:51 PM, 15 Oct, 2018

برسلز : بیلجیئم میں ٹیکنیشن کی معمولی سی غلطی نے ایف سولہ طیارے کو تباہ کر دیا ، ٹیکنیشن نے غلطی سے فوجی طیارے کی بیس ایم ایم گن کو آن کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بیلجیئم میں ائیر ٹیکنیشن کی معمولی غلطی نے ایف سولہ طیارے کو تباہ کر دیا۔

بیلجیئم فضائیہ کا تکنیکی ملازم ایف سولہ جہاز کو پرواز کے لیے تیار کر رہا تھا اس دوران اس سے غلطی کے ساتھ بیس ایم ایم گن اکٹو ہوگئی جس کی متواتر اور دھواں دار فائرنگ سے پاس میں کھڑا ایف سولہ طیارہ تباہ ہوگیا۔

طیارے میں آگ بھڑکنے سے قریب میں موجود دو تکنیکی ملازم شدید زخمی ہوگئے جن کو قریبی ہسپتال ممنتقل کر دیا گیا ۔

مزیدخبریں