لاہور : آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں گرفتار سابق وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف سے ان کی اہلیہ تہمینہ درانی نے نیب سیل میں ملاقات کی۔
ٹوئٹر پر ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے تہمینہ درانی نے کہا شوہر کی گرفتاری کے 8 روز بعد بالآخر پہلی ملاقات ہوئی، شہباز شریف کو تنگ اور گندے کمرے میں رکھا گیا ہے، جس میں کوئی روشن دان نہیں، جس میں تازہ ہوا نہ سورج کی روشنی آتی ہے، دن اور رات کا کوئی تصور نہیں، ملاقات کے بعد میری پریشانی بڑھ گئی اور بہت خوفزدہ ہوں۔
آئی این پی کے مطابق تہمینہ درانی نے کہا شوہر کوبیت الخلا جانے کیلئے اپنے دروازے کا تالا زور زور سے پیٹنا پڑتا ہے جس کے بعد انہیں حاجت کیلئے لے جایا جاتا ہے۔