منشا بم گرفتاری دینے سپریم کورٹ پہنچ گیا

02:51 PM, 15 Oct, 2018

اسلام آباد: مفرور ملزم منشا بم گرفتاری دینے کے لیے سپریم کورٹ پہنچ گیا۔ عدالت میں مفرور ملزم منشا بم نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ اس نے کسی کی زمینوں پر قبضہ نہیں کیا۔

اس کا کہنا تھا کہ میرے خلاف مقدمات سیاسی ہیں۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے مفرور منشا بم کی گرفتاری کا حکم دیا ہوا تھا۔

یاد رہے کہ منشا بم اور اس کے بیٹوں پر زمینوں پر قبضے کے حوالے سے 70 سے زائد مقدمات درج ہیں اور وہ طویل مدت سے پولیس کو مطلوب بھی تھا مگر تمام تر کوششوں کے باوجود پولیس اسے گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی تھی۔ پولیس نے اس کی تلاش میں کئی مقامات پر چھاپے بھی مارے لیکن اسے گرفتار کرنے میں پوری طرح ناکام رہی تھی۔

مزیدخبریں