یوتھ اولمپک گیمز میں پاکستان نے پہلا میڈل حاصل کرلیا

01:49 PM, 15 Oct, 2018

بیونس آئرس: یوتھ اولمپک گیمز میں پاکستان نے پہلا میڈل حاصل کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس میں ہوئے یوتھ اولمپکس کے مقابلے میں پاکستان کے ریسلر عنایت اللہ نے ریسلنگ میں برانز میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی جبکہ برانز میڈلسٹ نے فتح قوم اور وزیراعظم عمران خان کے نام کردی۔

ریسلنگ کی 65 کلوگرام کیٹگری میں پاکستانی ریسلر عنایت اللہ کی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی حریف کو ہرایا۔

پہلوان نے فتح قوم اور وزیراعظم عمران خان کے نام کرتے ہوئے کہا کہ ملک کیلئے مزید کامیابیاں حاصل کرنا چاہتا ہوں ۔خیال رہے کہ عنایت اللہ پہلی بار ایونٹ میں کوالیفائی کرنیوالے واحد پاکستانی کھلاڑی تھے۔

مزیدخبریں