اسلام آباد: حکومت نے سرکاری ٹی وی اور ریڈیو ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق کا فیصلہ کر لیا۔ وزیراطلاعات فواد چودھری نے ڈگریوں کی تصدیق کے لیے بورڈ بنانے کی ہدایت کر دی۔
بورڈ 2008 کے بعد تعینات ملازمین کی ڈگریاں چیک کرے گا۔ 3 رکنی بورڈ ڈی جی انٹرنل ونگ، وزارت اطلاعات کی سربراہی میں کام کریگا۔ فواد چوہدری کا کہنا ہے ڈگریوں کی تصدیق کا عمل سینئر افسران سے شروع ہوگا، غیر مصدقہ ڈگریوں والے ملازمین سے تنخواہیں واپس لیں گے۔
انہوں نے کہا ایسے افراد کو ملازمت پر رکھنے والوں کو بھی نوٹس جاری کریں گے اور ڈگریوں کی تصدیق کا عمل ایک ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔