نیاپاکستان ہاؤسنگ منصوبہ ،حکومت کا لاہور سمیت مزید کتنے شہروں کوشامل کرنےکافیصلہ؟ جان کر پاکستانی خوش ہو جائیں گے

12:43 PM, 15 Oct, 2018

اسلام آباد:حکومت نے نیاپاکستان ہاؤسنگ منصوبہ میں پنجاب کے مزید 10شہروں کوشامل کرنےکافیصلہ کیا ہے، اگلے سال رجسٹریشن کیلئے درخواستیں طلب کی جائیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے نیا پاکستان ہاﺅسنگ منصوبہ میں پنجاب کے مزید10 شہروں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،جن شہروں کو نیا پاکستان ہاﺅسنگ منصوبے میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ان میں لاہور،قصور،سیالکوٹ،جہلم،بہاولپور،لیہ،ملتان،وہاڑی،رحیم یارخان اورگوجرانوالہ شامل ہیں،وفاقی ہاؤسنگ ٹاسک فورس اورپنجاب حکومت نے ابتدائی تیارمکمل کرلی۔

پنجاب میں پائلٹ پروجیکٹ کے تحت فیصل آبادمیں منصوبہ شروع کیاگیا،فیصل آبادمیں تکنیکی ٹیم نے سروے مکمل کرلیا،2منزلہ گھربنیں گے۔

مزیدخبریں