مجرم عمران کی خاندان سے آخری ملاقات کا پروانہ جاری کر دیا گیا

12:27 PM, 15 Oct, 2018

لاہور: زینب زیادتی و قتل کیس کے مجرم عمران کی خاندان سے آخری ملاقات کا پروانہ جاری کر دیا گیا۔جیل حکام کے مطابق عمران کی اہلخانہ سے آخری ملاقات 16 اکتوبر کو دن 12 بجے جیل میں کرائی جائے گی۔

جیل حکام کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات کے مطابق آخری ملاقات کے لیے 50 سے زائد افراد نہ آئیں اور ملاقات کرنے والے قومی شناختی کارڈ اپنے ہمراہ لائیں۔

حکام کے مطابق عمران کو بدھ (17 اکتوبر) کو علی الصبح پھانسی دی جائے گی جس کے بعد میت صبح ساڑھے 5 بجے ورثاء کے حوالے کی جائے گی۔

واضح رہے کہ 12 اکتوبر کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے زینب زیادتی و قتل کیس کے مجرم عمران کے ڈیتھ وارنٹ جاری کیے گئے تھے جس کے تحت مجرم کو 17 اکتوبر کو پھانسی دی جائے گی۔

مزیدخبریں