اسلام آباد:بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے75پیسے اضافے کاامکان۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے پاکستان میں حکومت نے عوام کو ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری پکڑ لی ہے اور بجلی بم گرانے کیلئے حکومت نے نرخوں میں اضافے کی سمری تیاری کر لی ہے۔
اطلاعات کے مطابق بجلی صارفین سے تقریباً400ارب روپے ماہانہ اضافی وصول کیے جائیں گے جبکہ فیصلہ کل وزیرخزانہ کی زیرصدارت ای سی سی کے اجلاس میں کیاجائےگا۔
خیال رہے کہ بجلی کے نرخوں میں اضافہ سال17-2016 اور18-2017 کیلئے تجویزکیاگیا۔