ہمارے زمانے میں لوگ خوش تھے کہ مہنگائی نہیں تھی:میاں نواز شریف

11:56 AM, 15 Oct, 2018

اسلام آباد:سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے زمانے میں لوگ خوش تھے کہ مہنگائی نہیں تھی،مہنگائی میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ گزشتہ 55 دنوں میں عوام نے ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھ لیا،ہمارے زمانے میں لوگ خوش تھے کہ مہنگائی نہیں،اللہ کے فضل سے یہ سارے حالات بدل جائیں گے۔

نواز شریف کا کہناتھا کہ راولپنڈی کی نشست بھی ایسی ہی ہے جیسے ہم نے جیتی ہے،انشا اللہ حالات بہت جلد بدل جائیں گے،غریب لوگ مطمئن تھے ان کی دعاؤں کی وجہ سے ن لیگ کامیابی سے ہمکنار ہوئی ۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ 4 سال میں ڈالر کی قیمت نہیں بڑھی تھی، گزشتہ 55 دنوں میں عوام نے ڈالر کاحال دیکھ لیا،محنت اورجانفشانی سے بطوروزیراعظم فرض اداکیا جبکہ راولپنڈی کی سیٹ بھی ہم نے جیتی ہے،باقی سیٹیں ن لیگ کی نہیں تھیں پی ٹی آئی سے جیتیں،شاہد خاقان عباسی ضمنی الیکشن میں منتخب ہوئے،موجودہ صورتحال کے باوجود عوام نے جوق درجوق ن لیگ کو ووٹ ڈالا جبکہ یہ پیغام ہے آنےوالا وقت کس طرح کا آرہاہے۔

مزیدخبریں